اہم خبریں

بھوک سے بلکتی بچیوں کیلئے روٹی لینے امدادی مرکز آنیوالے باپ کو اسرائیلی فوج نےبھون ڈالا، رفح میں قیامت برپا

غزہ(اے بی این نیوز)جنوبی غزہ میں‌افسوسناک واقعہ نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا، ناصر اسپتال میں ماتم کا سماں تھا جب درجنوں افراد ایک باپ، حسام وافی، کی لاش پر بین کرتے نظر آئے، جو اپنے بچوں کیلئے خوراک لینے گیا مگر اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔

چھ بچیوں کے باپ حسام وافی کو اس وقت شہید کردیاجب وہ اپنے بھائی اور بھتیجے کے ہمراہ جنوبی شہر رفح میں ایک امدادی مرکز سے آٹا لینے گیا۔ فلسطینی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق، اس واقعے میں 31 افراد جاں بحق ہوئے۔

حسام کی والدہ نہلہ وافی نے روتے ہوئے کہا: “وہ اپنی بیٹیوں کے لیے روٹی لینے گیا تھا، لاش بن کر واپس آیا۔”ناصر اسپتال کے صحن میں حسام کی بیوہ اور ننھی بیٹیوں کو دلاسہ دینے کی کوشش کی جا رہی تھی، جن کا مستقبل اب یتمی اور بھوک کے سائے میں ہے۔

فلسطینی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ امداد لینے والے نہتے شہریوں پر اسرائیل کی طرف سے ڈرون حملہ کیا گیا، جو انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
مودی کو ایک اور بڑا جھٹکا،ٹرمپ نے ٹیسلا مینوفیکچرنگ پلانٹ کی بھارت میں تنصیب روک دی

متعلقہ خبریں