اہم خبریں

مسلم لیگ(ن)والےپہلے8فروری کی قوم سےمعافی مانگیں،فیصل چودھری

اسلام آباد (اے بی این نیوز)فیصل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نےڈیل کرنی ہوتی توبہت پہلےکرلیتے۔
علیمہ خان سیاسی شخصیت نہیں ہیں بہن ہونےکےناطےبیان دیا۔
ن لیگ کیساتھ کسی طرح کےمذاکرات نہیں ہورہے۔ وہ پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)والےپہلے8فروری کی قوم سےمعافی مانگیں۔
مسلم لیگ(ن)والےپہلے8فروری کی قوم سےمعافی مانگیں۔
ہمارے30سے35ہزارکارکنوں کوپابندسلاسل کیاگیا۔ حکومت9مئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےلائے۔ کوآرڈینیٹروزیراعظم اختیارولی خان اختیارولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی والےہرروزنیابیان داغ دیتےہیں۔
سپیکرقومی اسمبلی نےمذاکرات کیلئےکمیٹیاں بنائی تھیں۔ بانی کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی نے ہر قسم کے حربے آزمائے۔ نوازشریف اورمریم نوازپرجھوٹےکیسزبناکرپھنسایاگیا۔ راناثنااللہ پربےبنیادمقدمہ بنایاگیا۔
ن لیگ نےآج تک9مئی پرمعافی نہیں مانگی۔ جناح ہاؤس،ریڈیوپاکستان پشاور اوردیگرمقامات پرپی ٹی آئی کارکن تھے۔ پی ٹی آئی براہ راست9مئی واقعات میں ملوث ہے۔
پی ٹی آئی 9مئی پرجب تک معافی نہیں مانگےگی راستے نہیں کھلیں گے۔

مزید پڑھیں :عید الا ضحیٰ ،کالعدم تنظیموں پر مکمل پابندی، صرف رجسٹرڈ تنظیمیں ہی قربانی کی کھالیں جمع کر سکیں گی

متعلقہ خبریں