اہم خبریں

پی ٹی آئی میں نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا، پنجاب کی تنظیم سازی کا معاملہ حل نہ ہو سکا

اسلام آباد( اے بی این نیوز        )پی ٹی آئی کا پنجاب کی تنظیم سازی کا معاملہ حل نہ ہو سکا ۔ بانی تحریک انصاف نے عالیہ حمزہ کو پنجاب کی کمیٹی کا سربراہ مقرر نہیں کیا،ذرائع کے مطابق
اڈیالہ سے رپورٹرز کو غلط معلومات فراہم کی گئیں۔
بانی نے تمام صوبائی صدور کو کوآرڈینیشن کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایات کی۔ بانی سے آج ملاقات کرنے والوں نے کوآرڈینیشن کمیٹی کو ختم کرنے کی بھی کوشش کی ۔ بانی نے کوآرڈینیشن کمیٹی کو ختم کرنے کی بجائے دیگر اراکین کو شامل کرنے کی ہدایت کی۔
کوآرڈینیشن کمیٹی پنجاب کے تمام معاملات کو حل کرے گی اور تنظیم سازی کرے گی ۔ عالیہ حمزہ ایک جونئیر کارکن ہیں وہ سینئرز پر مشتمل کمیٹی کی سربراہی نہیں کر سکتی۔ عالیہ حمزہ کوآرڈینیشن کمیٹی میں بطور ممبر کام کرے گی۔

مزید پڑھیں :ڈیجیٹل کرنسی کو ابھی تک کہیں بھی قانونی حیثیت حاصل نہیں،اسٹیٹ بینک حکام

متعلقہ خبریں