اہم خبریں

شرپسند عناصر نے وزیرداخلہ سندھ کے گھر پر حملہ کیا ،شرجیل میمن

کراچی (اے بی این نیوز    )شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں ہوتی رہی ہیں ۔ مورو احتجاج میں لوگ منہ ڈھانپ کر آئے تھے۔ شرپسند عناصر نے پولیس پر پتھراؤ اور حملہ کیا۔
شفیع برفت گروپ کئی عرصے سے بیرون ملک مقیم ہے۔ شفیع برفت گروپ سندھ میں حملوں میں ملوث رہا ۔ شرپسند عناصر نے وزیرداخلہ سندھ کے گھر پر حملہ کیا۔ وزیرداخلہ کے گھر میں کیمیکل کے ذریعے آگ لگائی گئی۔
مظاہرین کی فائرنگ سے جلوس میں شامل لوگ زخمی ہوئے ۔ شرپسند عناصر نے زخمیوں کے علاج میں رکاوٹ ڈالی، ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کی۔ بروقت علاج نہ ہونے پر زخمی دوافراد دم توڑ گئے۔
لواحقین کی جانب سے مطالبات پیش کیے گئے اور لاشیں نہیں لی گئیں۔
سوشل میڈیا پر جھوٹا بیانیہ پھیلایا گیا کہ پولیس لاشیں نہیں دے رہی۔ لاشوں کو سوشل میڈیا پر بیانیہ بنانے کیلئے استعمال کیا گیا۔ نیاز کالانی نے کہا ہم تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ۔

مزید پڑھیں :مریم نواز کا سی ایم انسولین پروگرام کا آغاز،ذیابیطس کے شکار بچوں کے لیے مفت انسولین کارڈ جاری

متعلقہ خبریں