اہم خبریں

فوارہ چوک راجہ بازار میں قائم روز سینما کی بوسیدہ عمارت مسمار کر دی گئی

راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) فوارہ چوک راجہ بازار میں قائم روز سینما کی بوسیدہ عمارت مسمار کر دی گئی ۔ سال 2021 میں سروے کے دوران چھ رکنی کمیٹی کے ممبران نے بوسیدہ عمارت کا جائزہ لیا تھا ۔ کمیٹی ممبران نے سینما کی بوسیدہ عمارت کی وجہ سے انسانی زندگیوں کے لئے خطرے کا باعث قرار دیا ۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے میونسپل کارپوریشن کو عمارت خطرے کا باعث بننے کی وجہ سے فوری گرانے کا حکم دیا ۔ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے ہیوی مشینری کی مدد سے اے سی سٹی کی نگرانی 18 گھنٹے سے زائد جاری آپریشن کے نتیجے میں عمارت کو مسمار کیا ۔

میونسپل کارپوریشن راولپنڈی مسمار کئے جانے والے سینما کی جگہ جلد پارکنگ پلازہ تعمیر کرے گا۔ پارکنگ پلازہ بنانے کا حتمی فیصلہ کمشنر راولپنڈی کی زیر نگرانی اجلاس میں جلد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :فیصلہ ساز بھی عمران خان کے بارے میں سوچ رہے ہیں، اعظم سواتی

متعلقہ خبریں