بمئی(اے بی این نیوز) بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ کی ایئرہیڈکوارٹر میں اپنے ہی پائلٹس کے ہاتھوں پٹائی ،ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل امرپریت سنگھ کو ایئرہیڈکوارٹر میں آپریشن سندور کی ڈی بریفنگ کے دوران بھارتی فضائیہ کے چار افسران نے مارا پیٹا، چاروں ہندو افسران نے سکھ ایئرچیف پر تعصب پر مبنی رویے کا الزام عائد کیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ انڈین ایئر فورس کے سربراہ کی مار پیٹ کرنے والے چاروں ہندو افسروں کو حراست میں لے لیا گیا، زیر حراست بھارتی افسران میں سکواڈرن لیڈر شیواس ڈکشٹ، ونگ کمانڈر اجے راجپوت شامل ہیں۔
واقعہ میں ملوث بھارت میں فلائنگ آفیسر راکیش کمار اور سکواڈرن لیڈر نتن تلسی رام کو بھی حراست میں لےلیا گیا جبکہ واقعہ کے بعد بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل امر پریت کی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔
واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیان شب جب بھارت نے پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں پاکستان پر حملہ کیا تو افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اس دوران پاکستانی شاہینوں کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے پانچ طیارے مار گرائے گئے جن میں تین رافیل طیارے بھی شامل تھے۔
یہ وہی رافیل طیارے تھے جن پر بھارت کو بڑا گھمنڈ تھا لیکن پاکستانی شاہینوں نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرے ہوئے بھارت اور بھارتی فضائیہ کا غرور خاک میں ملا دیا۔
یاد رہے کہ مودی کے قوم سے خطاب کے بعد آپریشن سندور میں بھارتی ناکامی پر بحث ومباحثہ کے دوران بھارتی ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ پر 4 بھارتی فضائیہ کے ہندوؤں افسران نے حملہ کردیا۔۔
بھارتی ایئر چیف مارشل کی پٹائی کرنیوالے ہندو افسران میں سکواڈرن لیڈر شیواس ڈکشٹ ونگ کمانڈر اجے راجپوت اور دیگر شامل ہیں۔ بھارتی ایئر چیف مارشل پر حملہ آور ہندو افسران کو حراست میں لے لیا گیا بھارتی ایئر چیف مارشل کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی
حماس سے رہائی پانے والے امریکی یرغمالی ایڈن الیگزینڈر کا نیتن یاہو سے ملنے سے انکار