اسلام آباد (اے بی این نیوز) – پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثر انداز میں جواب دیا، جس کے نتیجے میں راجوڑی سیکٹر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمار تھاپا مارا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، ہلاک ہونے والا افسر کشمیری مسلمانوں کے لیے خوف اور جبر کی علامت سمجھا جاتا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی بھارت کی جانب سے جاری جارحیت کے جواب میں کی گئی، جس میں راج کمار تھاپا کو نشانہ بنایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق وہ بھارتی حکومت کے تعاون سے دہشت گرد عناصر کے ساتھ رابطے میں تھا اور اپنے سرکاری عہدے کا استعمال کرتے ہوئے ان کی پشت پناہی کرتا رہا۔
مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ راج کمار اہم عسکری اجلاسوں میں شریک ہوتا تھا اور اس کی سرگرمیاں مقبوضہ کشمیر میں بدامنی پھیلانے کا ذریعہ بنی ہوئی تھیں۔ بھارتی دفتر خارجہ اور سیکیورٹی اداروں نے بھی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اس کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔