اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ پاکستان میں جتنے بھی دہشتگردی کے واقعات ہوئے وہ بھارت نے کرائے،مودی سب سے بڑا دہشتگرد ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی خاطر ہمیں اپنے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا،پہلگام واقعہ میں پاکستان ملوث نہیں،پہلگام واقعہ بھارت نے خود کرایا.
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس واقعہ بھارت نے کرایا، ہمارے جوان وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان کررہے ہیں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
مودی سن لو میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش تو وہ تمہاری آنکھ ہی نکال دیں گے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاک فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پاکستان کوکوئی توڑ نہیں سکتا۔راوی ،ستلج ہمارا ہے،کوئی نہیں روک سکتا، ہمارا کوئی پانی نہیں روک سکتا، مودی بزدل ہے جو ایسی حرکات کررہاہے، ہم سب ملک کر مودی کو عبرتناک شکست دیں گے ۔
مزید پڑھیں: بھارت نے پھر دراندازی کی کوشش کی ،تمام 12 ڈرونز کو ناکارہ بنادیا گیا،ڈی جی آئی ایس پی آر