کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے مسافر کوچ کا حادثہ اوور اسپیڈنگ کے باعث پیش آیا ، روٹ پرمٹ کو ٹریکر سے منسلک کیا جائے گا، کوچز میں ایمرجنسی اخراج کا راستہ یقینی بنایا جائے گا، کوچ کا ٹریکر سسٹم درست کام نہیں کرے گا تو پرمٹ منسوخ کردیا جائے گا ۔کوئٹہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ بیلہ بس حادثہ تیز رفتاری کے پیش آیا، حادثے میں 42 افراد جاں بحق ہوئے، حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کےغم میں شریک ہیں۔فرح عظیم شاہ نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے فوری طور پر حادثے کی رپورٹ طلب کی، ڈرائیورز کی تربیت حادثات کی بڑی وجہ ہے، ڈرائیوز کو روڈ سینس بھی نہیں ہے،ہائی وے پر پولیس کی پیٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے گا، روٹ پرمٹ کو ٹریکر سے منسلک کیا جائے گا، کوچ کا ٹریکر سسٹم درست کام نہیں کرے گا تو پرمٹ منسوخ کردیا جائے گا، کوچز میں ایمرجنسی اخراج کا راستہ بھی یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ اور کسان کارڈ کا اجراء کیا جا رہا ہے، وفاق اور پی پی ایل کی طرف سے صوبے کو 75 ارب روپے کی ادائیگی نہیں ہوئی،وفاق کی طرف سے بقایاجات کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، وفاق کی جانب سے بار بار یقین دہانیاں کرائی گئیں، مگر عملی اقدامات ابھی ہونا ہیں،مالی بحران کے باعث اب تک ہم اپنے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دے سکے ہیں۔ واضح رہے کہ















