اہم خبریں

دہشتگردی کے واقعات پر عمران خان سے جواب طلب کیا جائے، بختاور بھٹو کا مطالبہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو نے دہشت گردی کے واقعات پر عمران خان سے جواب طلب کرنے کا مطالبہ کردیا۔آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق صدرآصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے واقعات پر عمران خان سے جواب طلب کیا جائے ۔

واضح رہے کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر کا پیغام ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا تھا ۔فرحت اللہ بابر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ سابق وزیراعظم نے طالبان سے سمجھوتے کا اعتراف کیا تھا، طالبان سے مذاکرات سے پارلیمنٹ کو لاعلم رکھا گیا، سزا یافتہ مجرموں کو جیلوں سے رہا کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بنوں جیل ٹوٹنا بھی اب تک ایک معمہ ہے۔

متعلقہ خبریں