اہم خبریں

بین الاقوامی میڈیا نے مودی کے کالے کرتوتوں کا پردہ چاک کر دیا،ہندوتوا پالیسیاں بے نقاب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انتہا پسند ہی نہیں بدعنوان بھی ہے۔ مودی پر اپنے دوست ایڈانی کے کاروبار کو فائدہ پہنچانے کی پالیسیاں بنانے کا الزام ہے۔
مودی ایڈانی تعلقات اور بدعنوانی کی گونج بین الاقوامی میڈیا میں بھی سنائی دی ۔
اپوزیشن کا مودی پر ایڈانی گروپ کو اربوں روپے کے فوائد دینے کا الزام۔ مودی سرکار انتہا پسندی کو فروغ دینے اور مخالفین کو کچلنے کے لئے ہر وقت تیار۔ عالمی میڈیا مودی کی ہندوتوا پالیسیوں کو بےنقاب کرتا رہتا ہے ۔
بھارتی حکومت نے 2018 میں 16 ناقدین پر قتل کے جھوٹے الزامات لگائے۔ 2024 کی الیکشن مہم میں مودی کی نفرت انگیز تقاریر پر عالمی تنقید ۔ بھارتی عوام نے بی جے پی کے خلاف ردعمل دیا ، 2024 میں سادہ اکثریت بھی نہ مل سکی ۔
بھارت میں بےروزگاری اور غربت بے قابو، اقلیتیں غیر محفوظ ۔ مودی نے داخلی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے پہلگام حملے کا ڈرامہ رچایا ۔ بہار الیکشن جیتنے کیلئے مودی سرکار پاکستان دشمن بیانیہ بنانے میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں :وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کا اعلان کر دیا گیا، جانئے تفصیل اور تاریخ بارے

متعلقہ خبریں