اہم خبریں

سولر پینلز کی قیمتوں میں استحکام، 8 اکتوبر کے تازہ ریٹس جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان میں آج 8 اکتوبر 2026 کو سولر پینلز کی قیمتیں مجموعی طور پر مستحکم ہیں۔ دستیاب تازہ مارکیٹ لسٹنگز کے مطابق عام سولر پینلز کی قیمت تقریباً 37.5 سے 42 روپے فی واٹ کے درمیان جبکہ اوسط مارکیٹ ریٹ تقریباً 39.5 روپے فی واٹ رپورٹ ہوا ہے۔

585 واٹ پینل کا عام ریٹ تقریباً 22,292 روپے ، 590 واٹ کا تقریباً 24,961 روپے ، 610 واٹ کا تقریباً 25,481 روپے جبکہ 620 واٹ پینل تقریباً 24,448 روپے میں دستیاب ہے۔

برانڈ کے لحاظ سے قیمتوں میں فرق موجود ہے۔ اکتوبر کے تازہ مارکیٹ ڈیٹا میں Tier-1 N-type پینلز تقریباً 38 سے 45 روپے فی واٹ کے درمیان جبکہ بعض دیگر برانڈز اس سے کم نرخ پر بھی دستیاب ہیں۔

ماہرین کے مطابق سولر پینل خریدتے وقت صرف کم قیمت کو معیار بنانے کے بجائے برانڈ، اصل گریڈ، وارنٹی، کارکردگی اور ڈیلر کی ساکھ بھی ضرور چیک کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ شہر، برانڈ، مقدار اور ڈیلر کے حساب سے اصل قیمت میں معمولی فرق ہوسکتا ہے۔
مزیدپڑھیں: منشیات واسلحہ کیس،عدالت کا انمول پنکی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم

متعلقہ خبریں