اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از مرگ سب سے بڑے سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا گیا۔مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کے لیے سول ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی۔
ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں دفاع، سیاست، تعلیم، معاشیات، طب، سائنس، فنون لطیفہ، کھیل، میڈیا اور دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔
سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از مرگ نشان پاکستان سے نوازا گیا۔ ذوالفقار علی بھٹو کا ایوارڈ ان کی بیٹی صنم بھٹو نے وصول کیا۔ اس موقع پر ان کی نواسی آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔
تقریب کے دوران سلطان علی الانہ کو ان کی معاشی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں نشان الخدمت سے نوازا گیا جبکہ ماہر تعلیم سید عابدی کو تعلیمی میدان میں ان کی دیرینہ خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کو نشان پاکستان کا اعزاز ملنے پر بیان دیتے ہو ئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے بانی کواعلیٰ ترین سول اعزاز ملنا تاریخ کا اہم سنگ میل ہے۔
نشان پاکستان کا اعزاز بھٹوازم کے نظریے کی ایک اور فتح ہے۔ قائدعوام نے عوام کو حقوق حاصل کرنے کی جدوجہد کا شعور دیا۔ آمر نے بھٹو کی آواز دبانے کی کوشش کی مگر وہ آج بھی راج کررہے ہیں۔
پیپلزپارٹی بھٹوازم کی پیروکار،شہید بانی کے مشن پر ہمیشہ کاربند رہے گی۔
مزید پڑھیں :32 مارچ،بدقسمتی سے اس وقت کوئی آزاد نہیں، بات کرنے والے کو پیکا ایکٹ کے تحت بند کر دیا جاتا ہے، عمر ایوب















