مری(نیوزڈیسک)ملکہ کوہسار مری ميں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوتے ہی موسم سرد ہوگیا۔برفیلی ہواؤں کا مزہ لینے سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی، بچے بڑے سب ہی موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے، بڑی تعداد میں سیاحوں کے مری پہنچنے سے ٹریفک جام ہوگیا۔ادھرسوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی ۔لوئر دیر کے بالائی علاقوں شاہی ٹاپ، بن شاہی اور کل پانی میں بھی برف باری ہوئی جبکہ مالم جبہ میں بھی برف باری کا مزہ لینے سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔وادی زیارت میں رات کی برف باری کے بعد یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے،اسلام آباد میں بھی تیز بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ گلگت بلتستان میں بابوسر ٹاپ، نانگا پربت اور بٹوگاہ ٹاپ میں برف باری ہوئی۔















