اہم خبریں

6 ہفتے کی کال سنٹر ٹریننگ،ماہانہ ایک لاکھ روپے،گارمنٹ ٹریننگ، ماہانہ 20ہزار روپے،بزنس لون بھی ملے گا،کیسے حاصل کیا جا سکے گا،جانئے

لاہور ( اے بی این نیوز   )مریم نواز نے ایک لاکھ ہنر مند نوجوانوں کی ٹریننگ اور جاب پلیس منٹ کا ٹارگٹ دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہنر مند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر کاروبار کارڈ اور کاروبارفنانس لون دینے کی ہدایت۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہنر مند افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے کیلئے جامع پلان طلب کر لیا۔ نجی اشتراک سے دوردراز علاقوں کے نوجوانوں کیلئے سکلز آن ویل پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ۔
ٹرانس جینڈر کے لئے سکل ڈویلپمنٹ کا پروگرام پہچان جاری، 1600ٹرانس جینڈر کی ٹریننگ کی جائے گی۔
ٹیکسٹائل، میک اپ اور بیگ سٹیج پروڈکشن ٹریننگ حاصل کرنے والے ٹرانس جینڈر کو 8ہزار روپے ماہانہ دیا جارہا ہے۔ پنجاب میں پلگ اینڈ پلے کال سنٹرز کے قیام کی منظوری دے دی گئی ۔
آئی بی ای ایکس کے اشتراک سے پہلے فیز میں 5 ہزار نوجوانوں کو کال سنٹر ٹریننگ دی جائے گی۔
6 ہفتے کی کال سنٹر ٹریننگ کے بعد نوجوان کم از کم ایک لاکھ روپے ماہانہ کی جاب حاصل کر سکیں گے۔ ہنر مند کارڈ کے اجراء کی تجویز کا جائزہ۔ گارمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائد اعظم بزنس پارک میں 480خواتین کی ٹریننگ کرائی جائے گی۔
گارمنٹ ٹریننگ حاصل کرنے والی خواتین کو پک اینڈ ڈراپ اور ماہانہ 20ہزار روپے ملیں گے۔بڑے ٹیکسٹائل گروپس میں ٹریننگ حاصل کرنے والی طالبات کی جاب پلیس منٹ کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر ٹرینیور شپ ڈیپارٹمنٹ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔
سیکرٹری پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ نادر چٹھہ نے تفصیلی بریفنگ دی۔ سکل ڈویلپمنٹ کے تمام اداروں کو ایک ہی ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت کر دیا گیا۔ ٹی ای وی ٹی، پی ایس ڈی ایف اور پی وی ٹی سی سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کے تحت کام کریں گے۔
سی ایم سکلڈ پنجاب اینیشیٹو کے تحت 4 ہزار نوجوانوں کی انٹرنیشنل آئی ٹی سرٹیفکیشن مکمل ۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی انٹرنیشنل سرٹیفکیشن کورس کی تعداد 10ہزار کرنے کی ہدایت۔ ہاسپٹلٹی سیکٹر ٹریننگ کے لئے”مراکی“ پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
برطانوی ادارے سی ٹی ایچ کے اشتراک سے چھ ماہ کی فری ہاسپٹلٹی ٹریننگ کرائی جائے گی۔ بڑے ہوٹلز میں ہاسپٹلٹی ٹریننگ حاصل کرنے والے نوجوانوں کی جاب پلیس منٹ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
”تعبیر“کے تحت ہنر مند نوجوانوں کی بیرون ملک جاب پلیس منٹ کا پروگرام ۔
دیہی خواتین کے لئے ”میں ڈیجیٹل“ پروگرام کے لئے 27ہزار درخواستیں موصول ہو ئیں۔ دیہی خواتین کو انگلش اور آئی ٹی ٹریننگ کے ساتھ فری ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر بھی دیا جائے گا۔ اپریل کے وسط میں سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کا اینٹی گریٹڈ ڈیش بورڈ بھی فعال ہوجائے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو ترقی کے سفر میں شامل کرنے کیلئے ٹریننگ اور جاب مارکیٹ مہیا کریں گے۔
ہنر مند نوجوانوں کا ہاتھ تھام کر ہی خوشحالی کے راستے پر چلنا ممکن ہوگا۔ ہنر مند نوجوان پاکستان کا آج اور کل ہیں۔ حکومت نوجوانوں کی ٹریننگ اور جاب پلیس منٹ کیلئےاینڈ ٹو اینڈسپورٹ کریگی۔
مزید پڑھیں :قیدیوں کا ایکشن،اڈیالہ جیل سے بڑی خبر آگئی،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں