اہم خبریں

پی ڈی ایم قیادت گرفتار ہوسکتی ہے تو عمران خان بھی ہوسکتا، وزیردفاع خواجہ آصف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آصف زرداری ، پی ڈی ایم قیادت گرفتار ہوسکتی ہے تو عمران خان کیوں گرفتار نہیں ہوسکتا،شوقیہ گرفتاری نہیں ہوگی، باقاعدہ قانون کا ہاتھ پڑے گا،عمران خان کا مقصد ہے سیاست میں خون خرابہ ہو۔آج مسلم لیگ (ن) کے رہنماء وزیردفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے جعلی نہیں اصلی استعفے منظور کئے ہیں،اداروں کو دھمکیاں دیں گے تو قانون حرکت میں آئے گا،ہم آواز دیتے رہے کہ آجاؤ اسمبلی میں، استعفے منظور ہوگئے تو دوڑے دوڑے آگئے،سیاسی اختلافات بھی ہوتے رہے،آصف زردای،پی ڈی ایم قیادت گرفتار ہو سکتی ہے تو عمران خان بھی ہوسکتے ہیں ، ان کیخلاف الزامات سچے ہیں، گرفتار کیوں نہیں ہو سکتے،شوقیہ گرفتاری نہیں ہو گی، باقاعدہ قانون کا ہاتھ پڑے گا۔خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان نے بہت سے کارڈز کھیلے ہیں،اب یہ کارڈ کھیلا ہے جس سے خدانخواستہ ملک میں خون خرابہ ہوسکتا ہے، عمران خان کا مقصد ہے سیاست میں خون خرابہ ہو، عمران خان نے سیاست کا رخ تشدد کی طرف موڑنے کی کوشش کی، عمران خان کہتے ہیں ان کےخلاف امریکا نے سازش کی، عمران خان نے بہت سے پنترے بدلے ہیں،معاشی تباہی کے ذمہ دار عمران خان ہیں،پہلے کہا مجھے بین الاقوامی سازش کے تحت اقتدار سے ہٹایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بینظیر بھٹو شہید ہوئیں، پیپلزپارٹی نے 2 بڑی قربانیاں دیں اور سیاست جاری رکھی، عمران خان کے بیان سے پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ کو جان کا خطرہ ہوسکتا ہے، عمران خان کے بیان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

متعلقہ خبریں