اسلام آباد (اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی کے راہنما شاہدخٹک نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہوتےرہتےہیں۔ پرویز خٹک کو مشیر بنانے کی سمجھ نہیں آئی۔ اختیارولی کےساتھ مسلم لیگ (ن) نےزیادتی کی۔
پی ٹی آئی کےدورمیں تمام ممالک سےتعلقات بہترتھے۔ وہ اے بی این کے پروگرام ’’بدلو ‘‘میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہم جاتےہوئےملک میں مضبوط معیشت چھوڑ کرگئے۔
دیکھنےکی ضرورت ہےجمہوریت کی بات کون کررہاہے۔
پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔ بانی پی ٹی آئی جس کوپارٹی سےنکال دیں وہ ختم ہوجاتاہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن)اختیارولی خان نے کہا ہے کہ سیاست میرا پیشہ نہیں میراشوق ہے۔ سیاست میں پاکستانی عوام کیلئےکرتاہوں۔ مڈل کلاس آدمی ہوں کسی بڑے زمیندار کا بیٹا نہیں ہوں۔
اگر کوئی اصولی موقف لیتا ہے تو پوری دنیا اس کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔ چاہتا ہوں کسی کارکن کو بھی سفارش کی ضرورت نہ ہو۔ سیاست میں آنے کا مقصد میرٹ اور انصاف قائم کرنا تھا۔ وہ اے بی این کے پروگرام ’’بدلو‘‘میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
پاکستان کوصومالیہ جیسابنانےکیلئے اقدامات کیےجارہےہیں۔ ہم نےمعیشت کی سمت کودرست کیاہے۔ پی ٹی آئی دورمیں ہمارےکارکنوں پرجھوٹےمقدمات بنائےگئے۔
پی ٹی آئی کئی حصوں میں تقسیم ہےاپنےگھرکی فکرکرنی چاہیے۔ فارم47لیگل ڈاکومنٹ ہےحکومت اسےکچھ اورسمجھ رہاہے۔
مزید پڑھیں :دارلعلوم حقانیہ سانحہ، حقائق کو منظر عام پر لایا جائے گا، آئی جی کے پی کے















