راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئی روئے گا یا روئے گی بعد کی بات ہے آج ساری قوم رو رہی ہے، ڈار آؤٹ سورس کرنا ہوگا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا ہے کہ 9 فروری کو آئی ایم ایف کی شرائط سب کو رُلادے گی، ذبح خانے میں لے جائے گی اور سڑکوں پر ماتم کرائے گی۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 29, 2023
انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں ڈالر پہلے 300 کا ہوتا ہے یا پیٹرول ہوتا ہے۔ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ 100 دن میں الیکشن ناگزیر ہیں، صوبے اور مرکز میں اکٹھے نہ ہوئے تو جوڈو کراٹے ہوں گے، ڈارکو آؤٹ سورس کرنا ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ مریم کےآنےکےپہلےروز35، 35روپےپٹرول ڈیزل مہنگا کر کےسلامی دی گئی ہےپاکستان کی سلامتی اورخودمختاری سپریم کورٹ کےکندھوں پرآگئی ساری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہےالیکشن کرانےہوں گےیاپھرجھاڑوپھرجائےگاغریب کی تنخواہ کم ازکم50ہزار کی جائےعوام چوروں کوچھوڑےگی نہیں۔
مریم کےآنےکےپہلےروز35 35روپےپٹرول ڈیزل مہنگا کر کےسلامی دی گئی ہےپاکستان کی سلامتی اورخودمختاری سپریم کورٹ کےکندھوں پرآگئی ساری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہےالیکشن کرانےہوں گےیاپھرجھاڑوپھرجائےگاغریب کی تنخواہ کم ازکم50ہزار کی جائےعوام اداروں سےلڑے گی نہیں چوروں کوچھوڑےگی نہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 29, 2023















