اہم خبریں

نوشہر ہ خود کش دھماکہ،حملہ آور کے اعضاء کے نمونے شناخت کیلئے نادرا کو ارسال

نوشہر( اے بی این نیوز)نوشہرہ میں گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دھماکے کے خودکش حملہ آور کے اعضاء کے نمونے شناخت کے لیے نادرا کو بھیج دیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیموں نے مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی ہیں۔مولانا حامد الحق مسجد سے گھر کے لیے نکلے تو سیڑھیوں کے قریب حملہ آور ان سے ملا، خودکش حملہ آور سیڑھیوں تک کیسے پہنچا؟ تفتیشی ٹیمیں کھوج لگا رہی ہیں۔انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے بتایا کہ کہ دارالعلوم حقانیہ خودکش حملے کی تحقیقات 3 زاویوں سے جاری ہیں۔

ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی سمیت مختلف ادارے تیزی سے تحقیقات کر رہے ہیں، حملے میں ملوث دہشت گردوں کو ہر صورت گرفتار کر کے سزا دلائی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس واقعے کے بعد خیبر پختون خوا میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: دارالعلوم حقانیہ پرخود کش حملہ فتنہ خوارج کے دہشتگردوں نے کیا،سکیورٹی ذرائع

متعلقہ خبریں