اسلام آباد (اے بی این نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس وقت ٹریفک کا نظام قطعی طور پر درہم برہم ہو چکا ہے ہائی وے پر کئی کلومیٹر لمبی گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں ٹریفک کا نظام کا جنازہ نکل چکا ہے کوئی کنٹرول نہیں ہے ایک تو کرکٹ سٹیڈیم میں میچ ہونے کی وجہ سے مختلف سڑکیں پہلے ہی بند تھیں اور متبادل راستوں کا جو بندوبست کیا گیا اس پر بھی کوئی خاطر خواہ ٹریفک پولیس کے موجود نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں بری طرح پھنسی ہوئی ہیں اس گاڑیوں کے رش میں ایمبولنسز اور بچے بھی گاڑیوں میں موجود ہیں بارش ہونے کی وجہ سے مزید حالات کنٹرول سے باہر ہو چکے ہیں راولپنڈی میں بھی دن بھر یہی حالات رہے اور ٹریفک کا نظام درہم برم رہا کیونکہ میچوں کی وجہ سے سڑکیں بند تھیں اور عوام الناس کو سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نیز قبل ازیں ٹریفک پولیس کی جانب سے جو پلان شیئر کیا گیا اس کے مطابق
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق شہری دوران روٹ اسلام آباد میں سفر کے لیئے مختلف انڈر پاسز اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے شہری 20 منٹ کا دورانیہ رکھ کر سفر کریں۔ایکسپریس ہائی وے سے آنے والی ٹریفک کھنہ پل، پارک روڈ کا استعمال کریں۔ روٹ کے دوران اسلام چوک اور آئی جے پی روڈ کھلے رہے گے۔ بی 17، بی15 سے بلیو ایریا یا ایف سکس، ایف سیون آنے والی ٹریفک مارگلہ روڈ استعمال کرسکتی ہے۔
ایچ 13, جی 13/14 سے بلیو ایریا والی ٹریفک جی 13 انڈر پاس استعمال کرتے ہوئے سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ بلیو ایریا، ایف سکس، ایف سیون کی جانب سفر کے لیئے نائتھ ایونیو اور ایچ ایٹ انڈر پاس کا استعمال کریں۔ریڈ زون جانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ، ایکسپریس چوک، ایوب چوک اور نادرا چوک کا استعمال کریں۔ شہری ریڈ زون سے فیض اباد جانے کے لئے براستہ کنونشن سینٹر، کلب روڈ کا استعمال کریں۔
شہریوں کی رہنمائی کے لیئے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی۔
سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لیئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔ ٹریفک پولیس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم شہریوں کو بروقت ٹریفک روٹس سے متعلق آگاہی کے لئے موجود ہے۔ لیکن اس تمام منصوبہ بندیم کے باوجود ٹریفک کا اژدہام ناقابل کنٹرول ہے اور عوام اسلام آباد میں سڑکون پر پھنسے ہو ئے ہیں۔
راولپنڈی چاندنی چوک، مری روڈ اور راول روڈ پر بدترین ٹریفک جام۔راول روڈ پر پی ایف چوک تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔عوام گھنٹوں سے گاڑیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ٹریفک جام کی وجہ سے کئی ایمبولینسز بھی پھنس گئی۔ٹریفک پولیس اہلکار اہم شاہراوں سے غائب ہوگئی۔ٹریفک جام کے باعث گلیوں میں ٹریفک کا دباو بڑھ گیا۔شہری اپنی مدد آپ ٹریفک کو کنٹرول کرنے لگے۔
مزید پڑھیں :حکومت کا رویہ غیر جمہوری اور بزدلانہ،کرپشن آسمان کو چھو رہی ہے،شاہد خاقان عباسی
