اہم خبریں

تسلیم کرتےہیں اپنےدورحکومت میں ہم سےبھی غلطیاں ہوئیں، رؤف حسن

اسلام آباد (اے بی این نیوز)رہنماپی پی آئی رؤف حسن نے کہا ہے کہ ہم ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی چاہتےہیں۔ سمجھ نہیں آرہاریاست کواپوزیشن سےکیاخطرہ ہے؟ ہوٹل انتظامیہ پرحکومت کی جانب سےدباؤڈالاگیا۔
پچھلے3سال سےملک میں آئین کی پامالی کی جارہی ہے۔ ہم سڑکوں پر نکلےہی نہیں،بندکمرےمیں گفتگوکررہےتھے۔ اس ملک کیلئےہم پرامن احتجاج کررہےہیں۔ وہ اے بی این نیوزکےپروگرام’’بدلو‘‘میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
کس قانون کےتحت حکمران اقتدارپربیٹھےہوئےہیں۔ یہ نہیں ہوسکتاآپ ہماری سپیس لیتےرہیں اورہم چپ رہیں۔ تسلیم کرتےہیں اپنےدورحکومت میں ہم سےبھی غلطیاں ہوئیں۔ ہماری حکومت میں اپوزیشن جماعتوں نے4مرتبہ احتجاج کیا۔
ہم نےکسی کونہیں روکااورنہ ہی جھوٹےمقدمات بنائے۔ پاکستان کی خاطرتمام جماعتوں کومل کرساتھ چلناپڑےگا۔ پی ٹی آئی چاہتی ہے ملک کی خاطرتمام جماعتیں اتحادسےچلیں۔ مسائل کےحل کیلئےتمام جماعتوں کواکٹھابیٹھناپڑےگا۔
سینئرسیاستدان شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اقتدارکےمزےلوٹ رہی ہے۔ پیپلزپارٹی اتحادی جماعت ہے اورحکومت پرتنقیدبھی کررہی ہے۔ جب تک عوام کےمسائل حل نہیں ہوں گے ملک ترقی نہیں کرےگا۔
اپوزیشن کاکام ہی حکومت کوٹف ٹائم دیناہے۔ احتجاج کرنااپوزیشن کاحق ہےاس کوکرنےدیناچاہیے۔ احتجاج کرکےلوگوں کی زندگیوں کومفلوج نہیں کرناچاہیے۔ 9مئی اور26نومبرجیسےواقعات نہیں ہونے چاہیےتھے۔
بانی پی ٹی آئی کوسمجھناچاہیے وہ ذوالفقارعلی بھٹوسےبڑےسیاستدان نہیں ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کوسیاست کرنی ہےتواپنےرویےکوتبدیل کرناپڑےگا۔ مولانا بڑےزیرک سیاستدان ہیں سوچ سمجھ کربات کرتےہیں۔

مزید پڑھیں :وفاقی کابینہ میں تو سیع،13 وفاقی وزرااور11وزرائےمملکت نےحلف اٹھالیا،3 مشیر بھی شامل

متعلقہ خبریں