اسلام آباد( اے بی این نیوز ) راولپنڈی کے رہائشی نے فیصل مسجد اسلام آباد کے احاطے میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔حکام نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کی شناخت فیضان علی کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ راولپنڈی کا رہائشی ہے۔
اس کے والد کا سہیل انجم ا عوان ہے ۔ یہ مکان نمبر 742 ایل سٹریٹ نمبر 17 محلہ قاسم آباد راولپنڈی کا رہائشی ہے اور اس کی عمر 23 یا24 سال ہے، اس نےسر میں فائر مار کر خود کشی کی۔ موقع سے آلہ خود کشی جو کہ پسٹل ہے وہ بھی متعلقہ حکام نے اپنی تحویل میں لے لی ہے۔ پولیس کے حکام کیمروں کی مدد سے مزید تفتیش میں مصروف عمل ہیں لیکن
تاہم فیضان کی خودکشی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی اور فیضان کے اس جان لیوا فعل کی وجہ جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔ ، مقتول کے پاس سے برآمد ہو نے والی تمام چیزیں پولیس نے قبضے میں لے لی ہیں ، فیصل مسجد کے احاطے میں رونما ہو نے والے اس واقعہ سے سیکٹر ایف ایٹ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
مزید پڑھیں: عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہوگئی،بیرسٹر گوہر