اہم خبریں

کراچی میں اتوار کی صبح بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

کراچی(نیوزڈیسک) شہر قائد میں کل اتوارکی صبح کے وقت بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ شام کو سمندری ہوائیں جزوی طور پر بحال ہوسکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہفتے کے روز موسم سرد وخشک رہا اور بلوچستان کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار کم ہونے کے سبب پارہ 2 ڈگری بڑھ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو کم سے کم پارہ 9.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 25.5 ڈگری رہا اور بلوچستان کی شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آج شہر کا مطلع جزوی ابرآلود رہنے جبکہ چند مقامات پربونداباندی کا امکان ہے اورکل شام کو سمندری ہوائیں جزوی طور پر بحال ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات نے مزید پیش گوئی کی کہ اگلے 36 سے 48 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے اور اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں