اہم خبریں

ملک کو دہشتگردی سے زیادہ اس حکومت نے نقصان پہنچایا ہے، شیخ رشید احمد

راولپنڈی(اے بی این نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کو دہشتگردی سے زیادہ اس حکومت نے نقصان پہنچایا ہے

انکا مسئلہ صرف اپنے کیس ختم کرانا ہے،آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نے معاشی سیاسی دہشت گرد اور قبضہ گروپ لوگوں کی بوٹیاں نوچ رہے ہیں، انکا مسئلہ غریب کو ریلیف نہیں تکلیف دینا اور اپنے کیس ختم کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لال حویلی پر قبضے کا خواب دیکھنے والے ذلیل اور رسوا ہونگے اور ہم انکا مقابلہ کریں گے، فتح حق کی ہوگی۔،90 دن میں الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پر فیصلہ ہوگا، پاکستان کی کرنسی رل گئی، ڈالر270 کا ہوگیا، پٹرول کی قیمتیں بھی بڑھیں گی، قوم پیٹ پر پتھر باندھ لے گی، قومی خودمختاری پر سودا نہیں کرے گی، 10 فروری تک آئی ایم ایف سے امداد کی شرائط طے ہونگی، ملک کو آئی ایم ایف کے ذبح خانوں میں ڈالنے کی شرائط بتائی جائیں۔

متعلقہ خبریں