اہم خبریں

اداکارہ علیزے شاہ نے نئی ویڈیو شئیر کر کے اپنے خلاف ایک نیا محاذ کھول لیا ، صارفین پھٹ پڑے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کر کے ایک نیا تنازعہ پیدا کر لیا ہے۔ اداکارہ جو کہ اپنے بولڈ انداز کی تصاویر اور ویڈیوز کے لیے مشہور ہیں، اس بار بھی تنقید کا شکار ہو گئی ہیں۔

علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ مختصر کپڑوں میں بیلی ڈانس کر رہی تھیں۔ ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین غصے میں آ گئے اور انہوں نے علیزے شاہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے تو یہ تک کہہ دیا کہ علیزے شاہ وہ واحد شخصیت ہیں جو ایسی ویڈیوز شیئر کر کے بھی شہرت نہیں حاصل کر پارہیں۔ اسی طرح ایک اور صارف نے پوچھا کہ “کیا ایسا کچھ کرنے پر آپ کی ماما آپ کو کچھ نہیں کہتیں؟” جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ “مجھے لگتا ہے کہ علیزے شاہ کو اب کسی مدد کی ضرورت ہے۔”

یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے جب علیزے شاہ نے ایسی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہوں، بلکہ وہ اکثر اس نوعیت کے مواد کے ساتھ انسٹاگرام پر نظر آتی ہیں۔

متعلقہ خبریں