میڈرڈ (نیوزڈیسک)اسپین میں تعینات ایرانی سفیر حسن غشغاوی ایک تقریب کے دوران ملکہ سے مصافحہ کیے بغیر آگے بڑھ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ تقریب دارالحکومت میڈرڈ کے زرزئیولا محل میں جاری تھی، ٹوئٹر پر شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایرانی سفیر نے شاہ فلیپ ہشتم سے مصافحہ کیا۔لیکن سفیر غشغاوی شاہ فلیپ کے ساتھ ہی کھڑی ملکہ لٹیزیا سے مصافحہ تو درکنار ان کی طرف دیکھے بغیر ہی آگے چل دیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سفیر کے اس عمل کو تحقیر آمیز اور عجیب قرار دیا جا رہا ہے۔