اسلام آباد( نیوز ڈیسک )وزیراعلی کےپی علی امین گنڈاپور نے اپنےبیان میں کہا اگرمیرےذہن میں کوئی شبہ ہوتاتومذاکراتی کمیٹی کا حصہ کبھی نہ بنتا،جوکچھ ہوگامذاکراتی کمیٹی کےذریعے سب کے سامنےہوگا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نےمیڈیا سے گفتگو میں کہامیری آرمی چیف سےملاقات ہوئی تھی،اسکے بعد دیگر جماعتوں کے ہمراہ بھی ملے، ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی موجود تھے۔دوسری جانب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا اجلاس کچھ دیر بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے،جس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔پی ٹی آئی کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس سے متعلق بانیٔ پی ٹی آئی سے مکمل ہدایات لے کر مطالبات کو تحریری شکل دے دی گئی ہےدوسری جانب حکومتی کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے آنے کے بعد ہم بھی اپنی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔
مزید پڑھیں: وزارت دفاع سے سویلین کے اب تک ہوئے ملٹری ٹرائل کی تفصیلات طلب