اہم خبریں

دنیا کا غریب ترین صدر موت کی کشمکش میں مبتلا، قبر کی نشاندہی بھی کردی

یوراگوائے (نیوزڈیسک)دینا کے غریب ترین صدر کا خطاب پانے والے یوراگوائے کے سابق صدر خوسے اس وقت موت کی کشمکش میں‌مبتلا ہیں ، صدر خوسے کے پورے جسم میں کینسر پھیل کر جگر تک پہنچ چکا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں 90 سالہ سابق صدر کا کہنا تھاکہ میری زندگی کی مدت ختم ہوچکی میں اب مر رہا ہوں اور جنگجو کو آرام کا حق ہے۔

یوراگوائے کو لاطینی امریکا کا سوئٹزرلینڈ کہلائے جانے والے یوراگوائے کے اس سابق صدر کے بارے میں مشہور ہے کہ خوسے نے صدر منتخب ہونے کے بعد صدارتی محل میں رہنے سے انکار کر دیا تھا۔ جب تک وہ صدررہے اپنی تنخواہ (4 ہزار ڈالر) کا 90٪ حصہ خیرات میں دے دیتے تھے۔ اپنی صدارت کے دوران، انہوں نے ایک چھوٹے سے فارم ہاؤس میں اپنی بیوی اور اپنی پالتو کتیا کے ساتھ رہائش اختیار کی۔ وہ 1987 ماڈل کی واکس ویگن گاڑی میں اپنے گھر سے صدارتی محل جایا کرتے تھے۔

جہاں تک خوسے کی بیماری کا تعلق ہے تو ان کی کیموتھراپی کے 32 سیشن ہو چکے۔ ان کی رسولی غائب ہو گئی تھی تاہم دو ماہ قبل وہ دوبارہ لوٹ آئی اور جگر کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔دنیا کے اس غریب ترین صدر نے باور کرایا کہ وہ مزید انٹرویوز نہیں دیں گے اور آئندہ کہیں بھی اعلانیہ نہیں جائیں گے۔
غیر ملکی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں خوسے نے آخری خواہش بیان کی کہ وہ اپنے فارم پر مرنا چاہتے ہیں اور یہ کہ ان کی آخری آرام گاہ فارم ہاؤس کی مٹی کے نیچے ان کی کتیا مانویلا کے پہلو میں ہو۔
معروف لوک گلوکار وزیرعلی عمرانی انتقال کر گئے

متعلقہ خبریں