اہم خبریں

گرفتاری کا خطرہ،ق لیگ کےچوہدری مونس الہیٰ اور چوہدری حسین الہیٰ کو بیرون ملک بجھوا دیا گیا

اسلام آباد (وقائع نگار) سیاسی کشیدگی اور جارحانہ سیاست کے ذریعے فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ (ق) کےچوہدر ی وجاہت حسین کے بیٹے چوہدری حسین الہی بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں چوہدری مونس الہی پہلے ہی بیرون ملک ہیں چوہدری پرویز الہی اور چوہدری وجاہت حسین نے حکمران جماعت کی انتقامی سیاست اور گرفتاریوں کے پیش نظر مسلم لیگ(ق) کے سابق دونوں ایم این اے چوہدری مونس الہی اور چوہدری حسین الہی کو بیرون ملک بجھوا دیا ہے چوہدری حسین الہی ایک پورپی ملک پہنچے ہیں جہاں وہ سیاسی صورت حال معمول پر آنے تک قیام کا پروگرام بنایا ہے چوہدری برادران نے اپنے بچوں کو سیاسی گرفتاریوں سے بچانے کے لیے بیرون ملک بجھوایا ہے جبکہ چوہدری موسی خان کے خلاف درج ہونے والی ایف آر کے بعد چوہدری پرویز الہی اور چوہدری وجاہت نے محتاط سیاست کا راستہ بھی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں