اہم خبریں

پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد( نامہ نگار  ) وزیر اعظم محمّد شہباز شریف سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے جنیوا میں حال ہی میں منعقدہ بین الاقوامی رذیلیئینٹ پاکستان کانفرنس اور سیلاب کے بعد پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی کی کوششوں کے لیے امریکہ کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان منظم اور وسیع البنیاد رابطے دوطرفہ اور علاقائی شعبوں میں دونوں ممالک کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے عمل کے حوالے سے اہم ہیں۔ ڈونالڈ بلوم نے کہا کہ امریکہ سیلاب سے بحالی کے علاوہ پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے پاکستان کی حکومت کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

متعلقہ خبریں