اہم خبریں

یہ سیاست نہیں جہاد ہے، خاموش نہیں رہیں گے نہ ہی ہم اس کو ایسے نہیں چھوڑیں گے،عمران خان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) ‏‏عمران خان نے اڈیالہ جیل میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ کل جو لوگ مجھ سے ملے ہیں جیل میں انہوں نے جو مجھے تفصیلات فراہم کی تھی وہ پوری نہیں تھی آج مجھے ساری تفصیلات ملی ہیں آج جو میرے فیملی کے لوگ آئے ہیں اور میرے دیگر وکلا آئے ہیں انہوں نے بتایا کہ کتنے لوگ مارے گئے ہیں اور کس طرح سے گولیاں چلائی گئی ہیں۔
‏مجھے انہوں نے بتایا ہے کہ 14 لوگوں کی شہادت کی تفصیلات آگئی ہیں۔ ‏ اور مزید بھی شہادتوں کا بتایا جا رہا ہے کہ اور بھی لوگ ہو سکتے ہیں۔‏ سیاسی ورکروں کا احتجاج ایک جمہوری عمل ہے۔
‏ریاست کی طرف سے نہتے لوگوں پر سیدھی گولیاں چلانا دنیا کی کس جمہوریت میں ہوتا ہے؟
‏شہادتوں اور احتجاج کے حوالے سے پارٹی میں جو کنفیوژن ہے اس پر میں یہی کہوں گا کہ بیرسٹر گوہر خان کو یا تو چیزوں کی سمجھ نہیں یا اندازہ نہیں ہے کہ اصل ہمارے ساتھ اور ورکروں کے ساتھ ہوا کیا ہے۔
‏ بشریٰ بی بی کو میں نے ہدایت دی تھی احتجاج کو کس طرح اسلام آباد لے کر جانا ہے اس نے جو کیا میری ہدایات کے مطابقہیں اور یہ سیاست نہیں جہاد ہے۔
‏ہم اس پر پورے زور سے آواز اٹھائیں گے ہم ہر انٹرنیشنل فورمز پر جائیں گے اور ہر سطح پر اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔
‏ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ جو انہوں نے کیا ہم اس پر خاموش رہیں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔‏کیونکہ یہ جو بربریت ہوئی ہے دنیا میں کسی جگہ نہیں ہوا اور یہ یحییٰ خان پارٹ ٹو اوپر آ کے بیٹھ گیا ہے۔‏میری اس معاملے پر مزید مشاورت جاری ہے اور میں تفصیلات اکٹھی کر رہا ہوں ہم اس کو ایسے نہیں چھوڑیں گے۔

مزید پڑھیں :شیر افضل مروت کی ضمانت منظور،سات مقدمات میں پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

متعلقہ خبریں