اہم خبریں

خیبرپختونخوا کی 15 رکنی نگراں کابینہ تشکیل ،گورنر غلام علی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کی 15 رکنی نگراں کابینہ تشکیل ،گورنر حاجی غلام علی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی 15 رکنی نگراں کابینہ تشکیل دیدی گئی، نگراں کابینہ میں عبدالحلیم، سید معسود شاہ، حامد شاہ، ایڈووکیٹ ساول نذیر، بخت نواز شامل ہیں۔فضل الہی،عدنان جلیل،شفیع اللہ خان اور شاہد خان ،حاجی غفران، خوشدل خان ملک، تاج محمد آفریدی، محمد علی شاہ اور منظور آفریدی بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔کابینہ میں ایک خاتون رکن جسٹس (ر) ارشاد قیصر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا کہ نگراں کابینہ میں سیاسی جماعت کے ورکرکو شامل نہیں کرنا چاہئے، نگراں کابینہ میں سب سے بڑی سیاسی جماعت کو نظر انداز کرنامفاد میں نہیں، کابینہ کی تشکیل میں پی ٹی آئی سےمشاورت نہ کرنا افسوسناک ہے۔

متعلقہ خبریں