ملک میں مسلسل 6 روز سے بڑھتی ہوئی سونےکی قیمت کو بریک لگ گئی ہے اور آج فی تولہ سونا 4300 روپے سستا ہوا ہے۔
سونےکی فی تولہ قیمت 4300 روپے کم ہونے کے بعد 2 لاکھ 78 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونےکا بھاؤ 3657 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار 683 روپے ہے۔عالمی بازار میں سونا 43 ڈالر کم ہوکر 2672 ڈالر فی اونس ہے۔
خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے سونےکی قیمت میں مسلسل چھے روز اضافہ ہوا تھا۔پیر 18 نومبرکو فی تولہ سونا 2500 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپےکا تھا اور کاروباری ہفتےکے آخری روز فی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 700 روپے ہوگئی، یعنی 6 روز میں فی تولہ سونا 12 ہزار 800 روپے مہنگا ہوا۔
ایڈز کی منتقلی،: ڈاکٹروں نے ریکارڈز میں تبدیلیاں کیں اور جعلی رپورٹس تیار کیں، پولیس کیجانب سے اہم انکشافات