اہم خبریں

بچوں کیساتھ زیادتی کے کیسز میں اضافہ پاکستان کا نام انٹرنیشنل ڈیٹابیس میں شامل

اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) پاکستان، انٹرپول کے بین الاقوامی بچوں کے جنسی استحصال((آئی سی ایس ای) ڈیٹابیس میں شامل ہونے والا 71واں ملک بن گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے ترجمان کے مطابق اس اقدام سے مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بچوں کے آن لائن استحصال کی تحقیقات میں مدد ملے گی۔

آئی سی ایس ای ڈیٹابیس کو انٹرپول اپنے تمام رکن ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جوڑنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔یہ ڈیٹابیس 2009 سے کام کر رہا ہے اور دنیا بھر میں تحقیقی پیشہ ور افراد کو ڈیٹا اور آلات تک فوری رسائی فراہم کرتا ہے۔

انٹرپول کے انسداد جرائم ڈویژن برائے بچوں کے حکام نے ڈیٹابیس کو استعمال کرنے کے لیے ایف آئی اے کے افسران کے لیے پانچ روزہ تربیتی پروگرام بھی منعقد کیا۔اسلام آباد میں ایجنسی کی اکیڈمی میں منعقدہ تربیتی پروگرام میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے 9 افسران نے شرکت کی۔
پنجاب حکومت کا ہائیر سیکنڈری تک تمام سکول بند کرنے کا اعلان، ماسک لازمی قرار

متعلقہ خبریں