اہم خبریں

زین قریشی کی اہلیہ کو سادہ کپڑوں میں ملبوس نقاب پوش افراد نے اغوا کر لیا ، مہر بانو قریشی کا دعویٰ

اسلام آباد( اے بی این نیوز   ) مہر بانو قریشی نے ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میری بھابھی اور زین قریشی کی اہلیہ کو ہمارے گھر کے قریب سے سادہ کپڑوں میں ملبوس نقاب پوش افراد نے اغوا کر لیا ہے۔

دو گاڑیوں نے اس کی گاڑی کو روکا اور اسے زبردستی لے ساتھ اپنی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔ پچھلے ڈیڑھ سال سے ہر طرح کی فسطائیت کے باوجود وہ ہمیں توڑنے میں ناکام رہے ہیں اور اب اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

میرا اور میرے خاندان کا اللہ پر ایمان اٹوٹ ہے۔ وہ ہمیں اور پاکستان کو اس فسطائیت سے ضرور نکالے گا۔

مزید پڑھیں :قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل،آئینی ترمیمی بل پیش کرنا ایجنڈے میں شامل نہیں

متعلقہ خبریں