اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر تین فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (OCAC) اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 3.68 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے 3.81 ملین ٹن سے تین فیصد کم ہے۔
ستمبر 2024 میں ملک میں 1.27 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں پانچ فیصد زیادہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.85 ملین ٹن پٹرول، 1.42 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل (HSD) اور 0.21 ملین ٹن فرنس آئل فروخت ہوا۔
گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 1.85 ملین ٹن پٹرول، 1.44 ملین ٹن HSD اور 0.35 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ ،پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ