اہم خبریں

اسلام میں مذہب کی جبری تبدیلی حرام ،ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی (نیوز ڈیسک)معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مذہب کی جبری تبدیلی کے بارے میں ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی مہیش کمار کے سوال کا جواب دیا۔ ڈاکٹر نائیک نے حال ہی میں گورنر ہاؤس کراچی میں ایک لیکچر کے دوران کہا کہ اسلام میں مذہب کی جبری تبدیلی حرام ہے اور دھمکی یا طاقت کے ذریعے کسی کا مذہب تبدیل کرنا غیرمجاز ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص محبت یا دلچسپی کی بنیاد پر اسلام قبول کرتا ہے تو یہ عمل افضل نہیں، لیکن پھر بھی وہ اسلام میں شامل ہو سکتا ہے۔ ہم کسی کے دل کی حالت نہیں جان سکتے، اور ممکن ہے کہ وہ شخص آگے چل کر ایک اچھا مسلمان بن جائے۔

یہ بھی یاد رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک اس وقت پاکستان میں ہیں، جہاں وہ حکومت کی دعوت پر کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے اور اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ڈاکٹر نائیک اس دورے کے دوران 10 دن کراچی میں قیام کریں گے۔

متعلقہ خبریں