اہم خبریں

مختلف شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروسز متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا

پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروسز میں خلل کی وجہ سے صارفین کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ خاص طور پر کراچی، لاہور اور پشاور کے متعدد علاقوں میں موبائل ڈیٹا متاثر ہونے سے لوگ پریشان ہیں۔ انٹرنیٹ کی خرابی کی وجہ سے آن لائن کام کرنے والے افراد بھی شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

کراچی اور لاہور میں انٹرنیٹ کے متاثر ہونے سے عوام کو رابطے میں بھی دشواری پیش آ رہی ہے۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر معطل ہیں، جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں موبائل کمپنیوں کی تھری جی اور فور جی سروسز بھی جزوی طور پر بند ہیں۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں قوم کوکی خیل اور اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے باعث موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی ہے۔ اس انٹرنیٹ بندش کے نتیجے میں تمام رابطے منقطع ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث بھی موبائل فون سروس بند ہے۔

کوہ پیما سرباز خان 8 ہزار میٹر سے بلند 13چوٹیاں سرکرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

متعلقہ خبریں