اہم خبریں

وزیر اعلی ٰخیبر پختو نخوا کا انقلاب لا نے کا اعلان،اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی حل نہیں،علی امین

پشاور (اے بی این نیوز    )بہت ہوچکا۔ اب گولی کاجواب گولی سے دیا جائیگا۔ وزیر اعلی ٰخیبر پختو نخوا علی امین کا انقلاب لا نے کا اعلان ۔ ویڈیو پیغام میں کہا اگر کوئی سمجھتا ہے ہمیں مارے گا تو وہ مرنے کیلئے تیار رہے۔

انقلاب کے بغیر ہمارے پاس کوئی حل نہیں۔ آخری وارننگ ہے۔ تمام اداروں کو پیغام ہے کہ سیاسی فیصلے سیاسی لوگوں کو کرنے دیں۔ گزشتہ روز ہم پر شیلنگ کی گئی اور گولیاں برسائی گئیں۔

پنجاب پولیس کے اہلکار پھنس گئے تھے۔ ہم نے انہیں چھوڑ دیا تھا ۔ آئندہ ہم پر شیلنگ کی گئی تو جواب میں شیلنگ کی جائے گی
مزید پڑھیں :6 وزارت ختم، نان فائلرز جائیداد اور گاڑیاں نہیں خرید سکیں گے،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

متعلقہ خبریں