اہم خبریں

اسپیکر راجہ پرویز اشرف کا پی ٹی آئی کے مزید 20 سے 25 استعفے منظور کرنے پر غور

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی حکام نے اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو استعفے واپس لینے سے متعلق اجتماعی درخواست قبول نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی پی ٹی آئی کے 45 ارکان کے استعفے واپس لینے درخواست پر مشاورت جاری ہے۔ قومی اسمبلی حکام کے ساتھ اجلاس میں مختلف قانونی امور پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ای میل اور وٹس ایپ پر موصول درخواست کی آئینی و قانونی حیثیت کا جائزہ لیا گیا اور حکام نے اسپیکر کو اجتماعی درخواست قبول نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

متعلقہ خبریں