کراچی( نیوزڈیسک)ایک ہفتہ گزرنےکے باوجود الیکشن کمیشن کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان نہ کرسکا۔15 جنوری کو کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حتمی نتائج اب تک سامنے نہیں آسکے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز ٹرن آؤٹ اور حتمی پارٹی پوزیشن بھی سامنے نہیں آسکی ہے۔دوسری جانب صوبائی الیکشن کمشنر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران میڈیا سے رابطوں سے بھی گریز کر رہے ہیں۔















