اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) کچھ دیر بعد قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگا پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جو اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ہی جمہوریت کا حسن ہوتا ہے ہمارے لیے نمبر گیمز کیا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ وزیراعلی بلوچستان بھی شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔
اس موقع پر جب ایک صحافی نے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے پوچھا کہ بلوچستان کہاں کھڑا ہے تو انہوں نے کہا کہ جہاں کھڑا تھا وہیں پر ہی کھڑا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کا جو اجلاس اج ہونا تھا اب وہ کل ہوگا۔ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا یہ اجلاس ایک دن میں چوتھی مرتبہ ہو رہا ہے۔ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت خورشید شاہ کر رہے ہیں
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی وفد کی سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ختم ،کوئی بریک تھرو نہیں ہوا،بیرسٹر گوہر