اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر اعظم شہباز شریف آج (ہفتہ کو) اراکین قومی اسمبلی (ایم این اے) کے لیے عشائیہ دیں گے۔
عشائیہ آج شام 7 بجے وزیراعظم ہاؤس میں شروع ہوگا۔ عشائیہ میں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) اور اتحادی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ اور سینیٹرز شرکت کریں گے۔
دوسری جانب حکومت نے پارلیمنٹ میں آئینی ترمیم کے حوالے سے ارکان کی مکمل حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے حکمران اتحاد کے تمام ارکان پارلیمنٹ کو پیر تک اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی ہے جب کہ حکومت جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مکمل حمایت حاصل کرنے کے لیے بھی سرگرم ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےپنک سالٹ کی برآمد کا منصوبہ طلب کر لیا