اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے متوقع جوڈیشل پیکج پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ حکومت عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے پارلیمانی روایات کو پیروں تلے روند رہی ہے۔
حکومت تاریخ کی بدترین آئینی ترامیم کرنے جا رہی ہے۔حکومت اپنے اتحادیوں سے بھی ترامیم کا مسودہ چھپا رہی ہے۔پارلیمانی روایات کے مطابق ماضی میں صرف عوامی مفاد کیلئے آئین میں ترامیم کی گئی۔
جعلی حکومت صرف اپنا ناجائز مینڈیٹ بچانے کے لیے پارلیمان کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ حکومت کے پاس آئینی ترامیم کے لیے دو تہائی اکثریت نہیں ہے۔ ہمارے ارکان کو اغوا کرکے اور دباؤ میں لا کر دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ہم ان جعلی ترامیم اور عدلیہ پر حملے کے خلاف پارلیمان اور عوام دونوں میں بھرپور مزاحمت کریں گے۔
مزید پڑھیں :ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے بریکنگ نیوز،اسلام آباد ہائیکورٹ کے اہم ریمارکس















