اہم خبریں

توشہ خانہ کیس ٹو میں اہم پیش رفت،تین رکنی جےآئی ٹی تشکیل

اسلام آباد (اے بی این نیوز)توشہ خانہ کیس ٹو میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی جے ائی ٹی تشکیل۔ذرائع کے مطابق تین رکنی جے ائی ٹی بنائی گئی ہے۔مشترکہ تحیقیقاتی کمیٹی نے بانی پی ٹی ائی کو طلب کر لیا
بانی پی ٹی ائی کو 16ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔ جے ائی ٹی نے نیب سے کیس کا تمام ریکارڈ حاصل کر لیا۔نیب کی جانب سے جے ائی ٹی کو کیس کی بریفنگ بھی دی۔
بانی پی ٹی ائی کو اگر پیش نہ کیا گیا تو جے ائی ٹی اڈیالہ جیل جائیگی۔

مزید پڑھیں :افغانستان کیساتھ تجارت کو بھی لیگل کرنا چاہیے،علی امین گنڈا پور

متعلقہ خبریں