اسلام آباد (اے بی این نیوز )صوبائی وزیرشرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے اقتدار کے لیے کیا کچھ نہیں کیا۔ آپ اس ملک کو نقصان پہنچانے کیلئےہر حد تک گرے ہو۔
اس ملک کی حالت کا ذمہ دار جیل میں بیٹھا شخص ہے۔
مقبولیت کا مطلب قتل عام کرنا جلاؤ گھیراؤ کرنا ہے؟ آپ مقبول ہیں تو سارے قوانین سے بالاتر ہیں؟ عمران خان نے خواتین کے لباس سے متعلق بیان دیا تھا۔
کیا آپ کو لگتا ہے ان کے ذہنی توازن ٹھیک ہیں؟
پی ٹی آئی کے آدھے لیڈرز معافیاں مانگتے پھر رہے ہیں۔ بیرسٹر گوہر بھی معافی مانگ رہے ہیں۔ جیل میں بیٹھے شخص نے کہا علی امین گنڈاپور کے ساتھ ہوں۔ علی امین نے کہا 15دن میں بانی پی ٹی آئی کو رہا کراؤں گا۔ آصف زرداری نے 12سال جیل کاٹی لیکن اداروں کے خلاف باتیں نہیں کی۔
مزید پڑھیں : حکومت نے ججز کے حوالے سے کسی آئینی ترمیم سے متعلق ابھی تک اعتماد میں نہیں لیا، فاروق ستار