اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی را ہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھے جیل میں چار باتیں ذاتی طور پر کہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں اس ظلم کے نظام کے خلاف نہیں جھکوں گا ۔ پی ٹی آئی را ہنما علی محمد خان نے بخطاب کرتےہو ئے کہا کہ کیا آپ بانی چیئرمین کو جھکنے دیں گے ،علی محمد خان کی بانی چیئرمین کے حق میں نعرے بازی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام ادارے تباہ ہو چکے ہیں۔ وہ اپنی تقریر کے دوران مرکزی اسٹیج پر موجود کارکنان کو خاموش کراتے رہے ۔ شاندانہ گلزار کا جلسے سے خطاب میں کہا کہ آج جلسہ نہیں ایک جشن ہے۔ آج کا دن سب کے لیے جہاد کا دن ہے۔ کارکنوں نے بانی پی ٹی آئی کا وعدہ پورا کیا۔ پاکستان پاکستانی عوام کی امانت ہے۔ آج کا جلسہ امن و امان کے ساتھ مکمل کریں گے۔
مزید پڑھیں :حکومت پی ٹی آ ئی سے خوفزدہ، اسلام آ با د میں کنٹینرز کا جلسہ، بڑی ،بڑی شاہراہیں بند