اہم خبریں

پنجاب، ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لئے ٹیمیں تشکیل

لاہور( نیو ز ڈیسک) وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے حکام کو ہدایات جاری کردیں ۔بلال اکبر خان کی ہدایات پر رات گئے ہی ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ تمام آر ٹی ایز کو ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق فوری عملی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔بلال اکبر خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے عوام کو بجلی کے بلوں پر ریلیف فراہم کیا ہے۔
مزید پڑھیں: روسی ہیلی کاپٹر لاپتہ، 22 افراد سوار تھے، ریسکیو ٹیمیں روانہ

متعلقہ خبریں