اسلام آباد (اےبی این نیوز )محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا تو پوری پارلیمنٹ ایک ہوئی۔
رانا ثنا اللہ نے مجھ سے پارلیمنٹ میں ملاقات کی۔
کسی مسئلے کا حل مذاکرات کے بغیر نہیں نکل سکتا۔ شہبازشریف بھی پارلیمنٹ میں اسد قیصر،عمرایوب اور بیرسٹر گوہر سے ملے۔ پی ٹی آئی شہبازشریف کو جواب دیتی تو مذاکرات اسی وقت شروع ہوجاتے۔
سیاستدان آئین کیلئے اکھٹے ہوں تو غیر آئینی قوتیں پیچھے ہٹ جائیں گی۔ بلوچستان میں لوگوں کو شناخت کرکے قتل کیا گیا۔ لوگوں کو تحفظ دینا کس کی ذمہ داری تھی؟انہیں سزا ملنی چاہیے۔
مزید پڑھیں :9مئی کو 15مہینے سے زیادہ ہوگئے ابھی تک ایک بھی ملزم کو سزا نہیں ہوئی، شاہد خاقان عباسی















