اسلام آباد (اےبی این نیوز )مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے فی لٹر کمی متوقع۔ پٹرول 3روپے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل اڑھائی روپے ۔ لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل 2روپے لٹرسستاہونے کاامکان۔ فیصلہ آج ہوگا۔ اوگرا قیمتوں سے متعلق حتمی ورکنگ حکومت کو بھجوائے گا۔ اس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا کہ کتنی قیمت کم کی جائے۔ تاہم تین روپے جو متوقع ہیں یہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے کیونکہ مہنگائی ااسمان کو طھو رہی ہے اور ایسے میں اتنی کم کمی پر عوام کی جانب سے تحفظات اٹھائے جا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :عوام بجلی چوری سے پرہیز کریں ورنہ لوڈشیڈنگ ہوگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی وارننگ















